ایکسپریس اردو
ساف چیمپئن شپ: پاکستان نے مالدیپ کو 0-3 سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی
ساف چیمپئن شپ 2026 کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے مالدیپ کو 3-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
ڈھاکا کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نجیب اللہ بیٹنی نے دو گول اسکور کیے۔
پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور چوتھے منٹ میں میکائل عبداللّٰہ نے پنالٹی کک پر گول بنایا، اس کے بعد نجیب اللّٰہ نے دو گول اسکور کیے۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو یہی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور پاکستان نے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا ازالہ بھی کردیا۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.