ایکسپریس اردو
کراچی میں درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
شہر میں صبح و رات کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی، منگل کو کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری کمی سے 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں خنکی میں اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے، پیر کو شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری کمی سے 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری رہا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران دن کے وقت موسم خشک رہنے اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران کم سے کم پارہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے، دن کے پہلے پہر مشرقی و شمال مشرقی جبکہ شام کے وقت مغرب اور جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.