ایکسپریس اردو
این اے 168 بہاولپور: ضمنی الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن نے ٹکٹ جاری کردیا
این اے 168 بہاولپور سے مسلم لیگ ن کے ملک اقبال چنڑ مرحوم کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے معاملے میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ملک اقبال چنڑ کے صاحبزادے منیر اقبال کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔
ملک اقبال چنڑ یکم اگست کو برین ہیمرج کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔
این اے 168 بہاولپور میں ضمنی الیکشن کے لیے 27 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.