کویت پر ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے دو اطالوی شہری دورانِ علاج دم توڑ گئے جس کے بعد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید دو کا اضافہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے کویت پر امریکی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی جسے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم اس کا ملبہ گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ کویتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جار بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 زخمیوں میں سے دو نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔ یہ دونوں اطالوی شہری تھے اور دونوں جرمن دفاعی کمپنی رائن میٹل کے تکنیکی ماہرین تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر دو زخمیوں میں سے  ایک کویتی اور ایک پاکستانی شہری ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ یہ دونوں بھی اسی دفاعی کمپنی میں ملازم تھے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ کویتی حکام نے ہلاک ہونے والے اطالوی شہریوں کے نام، عمر اور حملے کی جگہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ ایران کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔