شہر قائد میں رینجرز اور ایس آئی یو  پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مزار قائد جناح گراؤنڈ سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ہلاک و زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤن کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 35 سالہ زوہان ولد سلمان الدین کے نام سے کی گئی۔ جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 24 سالہ حسن ولد شاہد اور 24 سالہ سید حسین ولد ارشاد کے ناموں سے کی گئی۔ ہلاک و گرفتار ملزما بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ، ہلاک و گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ،