ایکسپریس اردو
کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار
سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا، جسے حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت اختر اور واحد کے ناموں سے کی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.