شہر قائد میں لیاقت آباد کے علاقے بی ون ایریا میں ملک شاپ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت محمد فرقان ہاشم، ان کے بھائی محمد ذیشان ہاشم اور قمر زمان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات اور جھگڑے میں ملوث افراد سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔