بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود کمپنی روڈ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس لاشوں کی شناخت دو بھائیوں رزاق اور جیدے جبکہ تیسرے کی شناخت عادل نواز کے نام سے ہوئی، تینوں کو نامعلوم افراد فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینک کر چلے گئے۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔