ایکسپریس اردو
حیدرآباد، پولیس مقابلے میں منشیات فروش ہلاک، 4 کلو کرسٹل آئس برآمد
فورٹ پولیس کا منشیات فروش سے مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام کرسٹل آئس اور ایک پسٹل برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ باچا خان روڈ پر بلدیہ کے خالی پلاٹ کے قریب ہوا۔ مقابلے کے بعد ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عبدالمالک ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے بتایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے حوالے سے مزید معلومات اور اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.