ایکسپریس اردو
کراچی میں ایک خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
شہر قائد میں ملیر کے علاقے بن قاسم میں گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور ہلاکتوں کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے۔
انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے، فرانزک تحقیقات اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں کسی ممکنہ مجرمانہ پہلو یا ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے۔
جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے انہیں مسلسل آگاہ رکھا جائے اور تمام حقائق کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.