ایکسپریس اردو
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6زخمی سمیت 9ڈاکو گرفتار
ایس آئی یو، گلشن معمار، پاک کالونی، اورنگی ٹاؤن اور پاکستان بازار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 6 زخمی سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی ٹیم نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب لیاقت آباد تھانے کی حدود سندھ ہوٹل ندی کے کنارے سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک بھتہ خور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شیراز مغل ولد عبدالحمید مغل کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول مع گولیاں، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کے اہم گینگ کمانڈر صمد کاٹھیاواڑی بھتہ خور گروپ کا سرگرم کارندہ ہے۔ ملزم شیراز مغل اس سے قبل بھی ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور ناجائز اسلحہ سمیت سنگین مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
گلشن معمار پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جنجال گوٹھ سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 19 سالہ محمد اورنگ زیب ولد محمد اجمل، 30 سالہ شاہ زمان ولد عبدالکریم کے ناموں سے کی گئی جبکہ تیسرے گرفتار ڈاکو نے پولیس کو اپنا نام محمد خبیب ولد عبدالطیف بتایا۔ گرفتار ملزمان سے تین پستولیں بمعہ گولیاں، موبائل فونز، کیش رقم، موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا۔
پاک کالونی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میوہ شاہ روڈ کے ایم سی کٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شںاخت زاہد ولد فقیر محمد کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے پولیس کو اپنا نام محمد طاہر ولد عبدالماجد بتایا، گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں، موبائل فونز، کیش رقم اور 400 پیکٹ منشیات (کرسٹل) برآمد کی گئی۔
اورنگی ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیکٹر 6/E سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت طارق ولد اصغر کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے پولیس کو اپنا نام محمد عثمان ولد محمد خان بتایا، گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
پاکستان بازار پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 ایشیا گراؤنڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 22 سالہ نہال احمد ولد شاہد احمد کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.