ایکسپریس اردو
اسرائیل نے فلائی دبئی کی پروازوں کی بحالی منظوری دیدی
اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگیو نے پیر کو اس فیصلے کی منظوری دی۔ یہ پروازیں 30 ستمبر کو پیش آنے والے ایک سنگین واقعے کے بعد معطل کردی گئی تھیں۔
اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام کے ایک وفد نے دبئی کا دورہ کیا تھا جہاں اماراتی فضائی حکام کے ساتھ سکیورٹی انتظامات اور پروازوں کی بحالی پر بات چیت ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں شریک پائلٹ نے کپتان پر حملہ کرکے طیارے کا کنٹرول حاصل کرکے اسے گرانے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران مسافروں اور عملے نے مداخلت کرکے حملہ آور کو قابو کیا۔
طیارے میں موجود دیگر پائلٹوں نے جہاز کو سنبھالا اور اسے سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی طور پر اتار لیا تھا۔ واقعے میں کوئی مسافر ہلاک نہیں ہوا تھا۔
اس واقعے کے بعد اسرائیل نے غیر ملکی فضائی کمپنیوں کے پائلٹس کی جانچ پڑتال اور سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔
اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے بقول اماراتی حکام کے ساتھ طے پانے والے نئے انتظامات پر عمل درآمد کے بعد پروازوں کی بحالی ممکن ہوگی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق پروازیں ایک سے دو ہفتوں میں دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.