تبصرہ نگار: ارشاد احمد ارشد اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات   اخلاق کے معانی بے حد وسیع ہیں۔ تمام اچھی صفات کے مجموعہ کا نام اخلاق ہے۔ دنیا کے انسانوں میں پائی جانے والی تمام اعلیٰ و ارفع صفات کو جمع کیا جائے اور پھر ان کا اللہ کے رسول ﷺ کی مبارک زندگی کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو ہمیں معلوم ہو گا کہ یہ تمام صفات اللہ کے رسول ﷺ کی ذات بابرکات میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔سیرت نبی ﷺ کی کتابیں شائع کرنے میں دارالسلام انٹرنیشنل ایک بڑانام ہے ۔اس موضوع پردارالسلام اب تک کئی شاہکارکتابیں شائع کرچکاہے۔ دارالسلام کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہدکہتے ہیں جب میں نے اخلاق نبوی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیرت پاک کا مطالعہ شروع کیا اورآپ ﷺ کے اخلاق کے حوالے سے واقعات کو جمع کرنا شروع کیا تو بہت سارے واقعات ملتے چلے گئے۔ تاہم میں نے متعدد بار ایسی کتاب کی تلاش کی جس میں اخلاق نبوی ﷺ کے جملہ واقعات کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہو ، متعدد علمائے کرام سے بھی یہی سوال کیا مگر ہر بار مجھے یہی جواب ملا کہ اخلاق کے حوالے سے واقعات تو ضرور ملتے ہیں لیکن یہ واقعات ایک ہی جگہ اکٹھے نہیں ملتے، چنانچہ اللہ کی توفیق سے میں نے نیت کی کہ اخلاق نبوی ﷺ کے سنہرے واقعات کو خود ہی ایک جگہ جمع کروں اور پھر ان واقعات کو سادہ انداز میں لکھ کر عامۃ الناس کے سامنے رکھوں اور ان سے کہوں:  دیکھیں !یہ تھے ہمارے پیارے رسول ﷺ ۔ زیرنظر کتاب میں اخلاق نبویﷺ کے ایک سو سنہرے واقعات کو جمع کیا گیا ہے۔ کتاب میں کوئی من گھڑت، موضوع، ضعیف واقعہ شامل نہیں بلکہ صرف انھی واقعات کو شامل کیاگیا ہے جو صحیح ہیں اور ان کا تذکرہ مستند کتابوں میں ہے۔ اس کتاب میں جو لکھاگیا اس کی علماء نے بھی خوب تحقیق و تخریج کی ہے۔ دارالسلام نے طباعت کی عمدہ روایت کوبرقراررکھتے ہوئے کتاب کوچارچاندلگادیے ہیں ،نہایت ہی عمدہ طباعت دیدہ زیب سرورق اورعنوانات کی ترتیب ایسی خوبصورت ہے کہ دل بے اختیارکتاب کی طرف کھینچاچلاجاتاہے ۔ضروری ہے کہ ایسی عمدہ کتاب ہرگھر ،ہرلائبریری کی زینت بنے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس سے استفادہ کرسکیں ۔کتاب کی قیمت 1500روپے ہے۔کتاب حاصل کرنے کے لئے دارالسلام انٹرنیشنل نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، ، لوئر مال لاہور پر رابطہ کریں یا کتاب براہ راست حاصل کرنے کیلئے درج ذیل نمبر 042-37324034پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔  آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں   سیرت النبیﷺ ایک ایسا دلنشین موضوع ہے جس پر دنیا میں سب سے زیادہ لکھا گیا اور لکھا جاتا رہے گا ۔ سیرت النبی ﷺ پر لکھی گئی ہر کتاب کی اپنی انفرادیت ہوتی ہے لیکن دارالسلام کی شائع کردہ پیش نظر کتاب ’’ آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں ‘‘ کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ اس وقت لکھی گئی جب سال 2006ء میں ڈنمارک کے ایک چھوٹے سے اخبار نے رحمت عالمﷺ کے ناپاک خاکے شائع کیے ۔ لیکن بعض اوقات غلط کاموں کے نتائج بھی عمدہ نکلتے ہیں ۔سو اس معاملے میں بھی یہی کچھ ہوا۔ گستاخانہ خاکوں کے نتیجہ میں جہاں ڈنمارک کی مصنوعات کا بائیکاٹ ہوا وہیں اہل علم نے سوچنا شروع کیا کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔۔۔ ۔ ؟؟اس سوال پر دنیا بھر میں سیمینارز، مکالمات اور مذاکرات ہوئے جن کا خلاصہ یہ تھا کہ مسلمانوں نے سیرت کے پیغام کو مختلف اقوام کے لوگوں تک ان کی زبان میں پہنچانے کا حق ادا نہیں کیا۔اس کے بعد سیرت نبوی کا دنیا بھر میں ایک نئے انداز سے چرچا ہوا ۔ڈنمارک کے اخبار میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد صرف دو سال کے اندرسیرت پاک پر جتنی کتابیں شائع کی گئیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے ۔ یہی وہ موقع تھا جب ’’ دارالسلام انٹر نیشنل ‘‘ کے بانی عبدالمالک مجاہد نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اردو اخبار ’’ جدہ نیوز ‘‘ کے ایڈیٹر کو خط لکھا جس میں ان کو تجویز دی گئی کہ ’’ جدہ نیوز ‘‘ میں سیرت النبیﷺ پر کالموں کی اشاعت شروع کی جائے ۔تجویز اچھی تھی اس لئے اخبار کی انتظامیہ نے اسے پذیرائی بخشی اور کالم لکھنے کا قرعہ فال عبدالمالک مجاہد کے نام نکلا ۔ عبدالمالک مجاہد کہتے ہیں اس کے بعد میرا بہت سا وقت سیرت پاک کے مطالعہ میں صرف ہوا۔ سیرت کی مختلف کتابیں ہوتیں اور میں ہوتا پھر مختلف واقعات کواپنے الفاظ میں ترتیب دے لیتا ۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے قلم میں روانی آتی چلی گئی جب لکھنے بیٹھتا تو قلم تسلسل سے لکھتا چلا جاتا ۔ یہ کالموں کاایک طویل سلسلہ تھا جو ہزاروں صفحات پر پھیلاہواتھا ۔ پیش نظر کتاب’’ آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں ‘‘ انہی کالموں کاخوبصورت اختصار ہے ۔ کالم لکھتے وقت اس بات کا بطور خاص التزام کیا گیا ہے کہ کوئی واقعہ موضوع یا غیر مستند نہ ہو ۔ کتاب کی قیمت 2000روپے ہے ۔ یہ کتاب دارالسلام کے مرکزی شوروم ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لوئرمال سے حاصل کی جاسکتی ہے یا کتاب براہ راست حاصل کرنے لئے درج ذیل نمبر 042-37324034پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ اللہ کے آخری نبی ﷺ  رسول ِ خدا ، محبوب مصطفیﷺ کی محبت مسلمان کے لئے دنیا کی قیمتی ترین متاع ہے۔ آپ ﷺ کی پیروی میں ہی دین ودنیا کی کامیابی مضمر ہے۔ یہ محبت اس وقت نقش کل حجرہو جاتی ہے جب ہم اپنے بچوں کو ابتدا ہی میں سیرت رسول پڑھائیں پڑھائیں ۔ پیش نظر کتاب اللہ کے آخری نبی ﷺ اسی نقطہ نظر سے لکھی گئی ہے۔ یہ سیرت رسولﷺ پر مختصر مگر جامع کتاب ہے جس کے مولف عبد المالک مجاہد ہیں۔عبدالمالک مجاہد کا انداز بیاں سادہ ، شستہ اور شگفتہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بچوں کے ساتھ بڑے بھی ان کی کتابیں شوق اور دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ اللہ کے آخری نبیﷺ ‘‘ بھی اپنے موضوع پر منفرد اور خوبصورت کتاب ہے ۔یہ کتاب بچوں بچیوں کے دل واذہان میں پیارے نبی ﷺ کی محبت روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ان شاء اللہ ۔ یہ کتاب سیدنا ابراہیم ﷺ کی سیرت ، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے ہاتھوں بتوں کی شامت ، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی خوبصورت انداز میں قوم کو دعوت ِ توحید۔ نبی ﷺ کی طرف سے اعلان نبوت ، خفیہ دعوت کا آغاز ، سر عام دعوت دینے کا حکم، گستاخ ابولہب اور اس کی بیوی کا انجام، کفار کے مظالم ، سیدناعمر فاروق رضی اللہ عنہ کا قبول ِ اسلام، ہجرت ِ حبشہ ، شعب ِ ابی طالب میں قید ، بائیکاٹ کا خاتمہ ، غم کا سال، طائف والوں کو اسلام کی دعوت ،ہجرت ِ مدینہ ، مسجد ِ نبوی کی تعمیر ، مواخات ِ مدینہ، یہودیوں اور منافقوں کی اسلام دشمنی، قبلے کی تبدیلی، غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق ، صلح حدیبیہ، بادشاہوں کو خطوط ، خیبر کی فتح ، فتح مکہ، دشمنان جان و ایمان کے لئے معافی ، سفیان بن امیہ کا قبول اسلام، عکرمہ بن ابو جہل اسلام کی آغوش میں ، غزوہ حنین ، غزوہ تبوک ، حجتہ الوداع ، اللہ کے رسولﷺ کی پاکباز بیویاں جیسے موضوعات پر مشتمل ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب ایک سمندر ہے جسے نہایت دلنشین اور خوبصورت انداز میں۔ ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایسے ہے جیسے کوزے میں سمندر سمو دیا گیا ہو ۔ پیارے بچوں، بچیوں کے لئے یہ کتاب انتہائی مفید ہے ۔ آرٹ پیپر ، چہار کلر اور باتصویر کتاب کی قیمت 850روپے ہے۔ یہ کتاب دار السلام کے مرکزی شوروم لوئر مال نزد سیکرٹریٹ سٹاپ لاہورسے حاصل کی جاسکتی ہے۔ یا کتاب براہ راست حاصل کرنے کے لئے درج ذیل نمبر 042-37324034 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔   تجلیات نبوت  ’’ تجلیات نبوت ‘‘ دارالسلام کی خوبصورت ترین کتابوں سے ایک ہے ۔ اس کتاب کے تعارف میں اتنا ہی لکھ دینا کافی ہے کہ اس کے مصنف ممتاز محقق ، عالم اسلام کے معروف عالم دین اور سیرت نگار مولانا صفی الرحمن مبارک پوری ہیں جو ’’ الرحیق المختوم ‘‘ جیسی کتاب کے بھی مصنف ہیں ۔سیرتِ طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان جو قلم اٹھانے کی سکت رکھتا ہو، اس موضوع پر حسبِ استطاعت لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ اسی طرح ہر ناشر سیرتِ رسولﷺ پر کتب شائع کرنا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے ۔دارالسلام اب تک عربی ،انگریزی اور دیگر بہت سے زبانوں میں88سے زائد کتب ِ سیرتِ رسولﷺ شائع کر چکا ہے، تاہم نوجوان نسل کو تفاصیل میں لے جائے بغیر سیرتِ طیبہ سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت محسوس کرتے ہوئے عصرِ حاضر کے عظیم سیرت نگار مولانا صفی الرحمن مبارک پوری رحمہ اللہ سے درخواست کی گئی کہ نوجوانوں اور بطورِ خاص میٹرک تک کے طلبہ کے لیے ایک مختصر مگر جامع کتاب لکھیں جو عام فہم اور صحیح واقعات پر مبنی ہو اور اس کا انداز اتنا دلکش ہو کہ نوجوانوں کے دلوں میں رسول اللہﷺ کی محبت اور سیرت نقش ہو جائے۔ انھوں نے اس التماس کو شرفِ قبولیت بخشا اور تھوڑے ہی عرصہ بعد ’’روضۃ الأنوار في سیرۃ النبي المختار‘‘ کے نام سے کتاب کا مسودہ تیار کر دیا۔کتاب شائع ہوئی تو سعودی عرب کے تعلیمی اداروں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ بہت سے افراداوراداروں نے اسے مفت تقسیم کیا، کچھ اسکولوں نے اسے اپنے نصاب میں داخل کر لیا۔ زیر نظر کتاب’’ تجلیات نبوت‘‘ اسی کااردو ترجمہ ہے۔ فاضل مصنف نے کمال ہنرمندی سے ’’تجلیاتِ نبوت‘‘ میںسیرت کے تمام تر وقائع کو ایک ایسی نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے کہ اس کے مطالعے سے دل و دماغ پر ایک پاکیزہ نقش قائم ہوتا ہے۔زیر تبصرہ ایڈیشن سکولوں ، کالجوں اور دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کی سہولت اور ذہنی استعداد کو مد نظر رکھ کر تیار گیا ہے ۔ ہر عنوان کے آخر میں مختصر سوالات ، معروضی سوالات دیے گئے ہیں مقصد یہ ہے کہ پڑھنے والا کماحقہ اس کتاب سے مستفید ہوسکے اور ہر عنوان اسے کے ذہن نشین ہوجائے ۔ امید ہے کہ یہ کاوش قارئین کو پسند آئے گی ۔ ان شاء اللہ ۔عمدہ صفحات دیدہ زیب سرورق پر طبع شدہ یہ کتاب دو سائز میں دستیاب ہے ۔ چھوٹے سائز کی قیمت 1300روپے جبکہ بڑے سائز کی قیمت 1600روپے ہے ۔ یہ کتاب دارالسلام کے مین شوروم ، نزد سیکرٹریٹ ، لوئر مال لاہور پر دستیاب ہے یا کتاب براہ راست حاصل کرنے کے لیے درج ذیل نمبر 042-37324034پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔  نوجوان امت کے نام پیام سیرت  سیرت النبیﷺ پر لکھی جانے والی کتابوں میں ایک اضافہ ’’ نوجوان امت کے نام پیام سیرت ‘‘ ہے۔جسے دینی کتابوں کی اشاعت کے عالمی ادارہ دارالسلام کے زیر اہتمام شائع کیا ہے ۔ یہ کتاب عرب دنیا کے مشہور عالم دین ، خطیب ، ادیب اور سکالر ڈاکٹر عبدالرحمن العریفی کی تالیف ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمن بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں ان کی ہر کتاب نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے جن میں ان کی شہرہ آفاق کتاب ’’ زندگی سے لطف اٹھائیے ‘‘ سر فہرست ہے ۔ ڈاکٹر محمد عبدالرحمن العریفی کا ایک تعارف یہ بھی ہے کہ وہ عظیم مسلم فاتح سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ڈاکٹر عبدالرحمن العریفی کا انداز تحریر بے حد شگفتہ و خوبصورت ہے جو پڑھنے والے کو شروع سے آخر تک ساتھ لئے چلتا ہے ۔ ’’ نوجوانوں کے لئے پیام سیرت ‘‘ بھی انہی اعلیٰ صفات کی حامل کتاب ہے ۔کتاب کا انداز تحریر دلچسپ ، سہل اور بے حد شگفتہ ہے ۔ یہ کتاب ہر گھر اور ہر لائبریری کی ضرورت ہے۔ اس لئے کہ انسان کو مطالعہ سیرت اور سیرت النبیﷺ سے رہنمائی کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے اور رہے گی تاہم موجودہ حالات میں کتب سیرت کے مطالعہ کی ضرورت ہمیشہ سے زیادہ ہے ۔ بالخصوص نوجوانان امت کو مطالعہ سیرت کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب پیام ِ سیرت دلچسپ پیرائے میں پیش کیا جائے ۔ پیش نظر کتاب کے فاضل مصنف ڈاکٹر محمد عبد الرحمن عریفی کا مقصود بھی یہی ہے کہ امت کا نوجوان طبقہ خاص طور سے مطالعہ سیرت میں دلچسپی لے اور پیام سیرت کو سمجھنے کی کوشش کرے ۔ فاضل مصنف نے جہاں بڑی تفصیل سے اور بڑے موثر پیرائے میں واقعات سیرت کا احا طہ کیا ہے وہیں رسولﷺ کے ساتھ صحابہ کرام کا جو اخلاص و محبت کا تعلق تھا اسے بھی واقعات کی روشنی میں واضح کیا ہے۔ امید ہے یہ خوبصورت کتاب بچوں اور نوجوانوں کو مطالعہ سیرت سے آگاہی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ کتاب کی قیمت 1650 روپے ہے ۔ یہ کتاب درالسلام لوئر مال نزد سیکرٹریٹ سٹاپ لاہور سے حاصل کی جاسکتی ہے یا کتاب براہ راست حاصل کرنے کے لئے درج ذیل فون نمبر 042-37324034پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔   نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت  پیش نظر کتاب ’’ نوجوان نسل کیلئے پیارے رسولﷺ کی سنہری سیرت ‘‘ عبدالمالک مجاہد کی نئی تالیف ہے ۔یہ کتاب کتب ِ سیرت میں ایک خوبصورت موتی کی طرح گرانقدراضافہ ہے ۔ موضوع جس قدر عظیم ہے عبدالمالک مجاہد نے اسی قدر بہتر طریقے سے اسے لکھنے کاحق ادا کیا ہے ۔ یہ کتاب آپﷺ کی حیات مبارک کو مختصر طور پر پڑھنے کی خواہشمند نوجوان نسل کے لئے لاجواب اور بیمثال تحفہ ہے ۔ کتاب مختصر ہونے کے باوجود سیرت النبی کے تمام پہلوئوں کا مکمل احاطہ کرتی ہے اس میں نبیﷺ کی مبارک زندگی کے تمام گوشے خوبصورت طریقے سے بیان کئے گئے ہیں ۔کتاب کااسلوب نہایت دلچسپ اورعام فہم ہے جوکہ بطور خاص نوجوان نسل کالجوں ، یونیورسٹیز اوردینی اداروں کے طلبہ وطالبات کے لئے نہایت مفید ہے۔ انداز بیاں میں سادگی اورروانی ہے تاکہ نوجوان نسل اسے دلچسپی سے پڑھے ۔ سیرت النبی ﷺ ایک ایسا موضوع ہے جسے لکھنا، پڑھنا ، اس پر عمل کرنا ہمارے لئے سعادت ، عبادت اور خوش بختی کی علامت ہے ۔  سیرت طیبہ کے ہدی خوانوں میں عبدالمالک مجاہد بھی ہیں ۔وہ بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں ان کا انداز بیاں سادہ ، دلنشیں اورعام فہم ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی کتابیں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں دلچسپی سے پڑھی جاتی ہیں اوردنیاکی بہت سی زبانوں میں شائع ہوچکی ہیں ۔عبدالمالک مجاہد دینی کتابوں کی اشاعت کے عالمی ادارہ دارالسلام کے بانی ہیں ۔ اس ادارے کو مختلف عالمی زبانوں میں سیرت النبیﷺ پر سب سے زیادہ کتابیں شائع کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ جن میں ایک نیا اضافہ ’’ نوجوان نسل کیلئے پیارے رسولﷺ کی سنہری سیرت ‘‘ ہے ۔ یہ کتاب عبدالمالک مجاہد کے سیرت النبیﷺ کے مسلسل تین سال کے مطالعہ کاماحاصل ہے ۔ عبدالمالک مجاہد کہتے ہیں کہ ’’پیارے رسولﷺ کی سنہری سیرت ‘‘ میں تمام واقعات مستند اور صحیح ہیں ۔ یہ واقعات سیرت کی قابل اعتماد کتب سے نقل کئے گئے ہیں۔ قرآنی آیات ، احادیث اور دیگر عربی عبارات کے ترجمے کو لفظی ترجمے کی بجائے آسان ترین اوربامحاورہ ترجمے کی صورت میں لکھا گیاہے ۔یہ کتاب اللہ کے نبیﷺ کی زندگی کے روشن اور سبق آموز واقعات پر مشتمل ہے جس کے مطالعہ سے ہم دین ودنیا کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ۔کتاب کی قیمت 1000روپے ہے ۔ یہ کتاب دارالسلام کے مین شوروم ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لوئر مال ، لاہور پر دستیاب ہے یا کتاب براہ راست حاصل کرنے کے لیے درج ذیل نمبر 042-37324034پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔   بچوں کیلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات  رسالت ماٰ بﷺ بچوں کے بھی رسول ہیں۔ آپﷺ بچوں کے ساتھ بے انتہا محبت فرمایا کرتے تھے ۔ جبکہ بچے بھی نبی رحمتﷺ سے محبت کرتے اور آپﷺ پرجان قربان کرنے کیلئے تیار رہتے تھے ۔ معوذ ومعاذ دو ننھے منے بچوں کی رسالت ماٰ ب کے ساتھ محبت اور جانثاری تاریخ اسلام کاایک روشن باب اور ہمارے بچوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ آج ہم پر بھی بطور والدین فرض ہے کہ اپنے بچوں کے دل ودماغ میں نبی رحمت ،رسول معظمﷺ کی اس طرح کی محبت وعقیدت راسخ کریں جو محبت معوذ ومعاذ رضی اللہ عنھما کے والدین نے اپنے بچوں کے دلوں میں پیدا کی تھی ۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کو رسول پاکﷺ کے واقعات سنائے جائیں اور ایسی کتابیں پڑھنے کیلئے دی جائیں جن میں نبی مکرم رسول رحمتﷺ کی سیرت بیان کی گئی ہو ۔ زیر نظر کتاب ’’ بچوں کیلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات ‘‘ اسی پس منظر میں لکھی گئی ہے ۔اس کتاب میں دلچسپ اور دیدہ زیب پیرائے میں سیرت النبیﷺبیان کی گئی ہے تاکہ بچے بچیاں نبیﷺ کی پاکیزہ سیرت سے آگاہ ہوکر اسلامی اخلاق و کردار اپنا سکیں اور مروجہ لٹریچر کی آلودگی اور قباحتوں سے بچے رہیں جو انھیں افسانوی اور دیومالائی کہانیوں کی لت میں مبتلا کرکے اسلامی اخلاق سے آراستہ نہیں ہونے دیتا ۔ اس پاکیزہ مجموعے کو شرعی حدود کا خیال رکھتے ہوئے چہار رنگ تصویروں اور خاکوں سے مزین کیا گیا ہے تاکہ بچے تصاویر کے ذریعے سے واقعات کو سمجھیں اور اللہ کے رسولﷺ کی سیرت سے واقف ہو سکیں ۔تاہم کتاب میں اللہ کے نبیﷺ یا کسی صحابی کو تصویر یا خاکے میں نہیں دکھایاگیا ۔یہ کتاب 81عنوانات پر مشتمل ہے اس کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ ہر عنوان کے آخر میں سوال و جواب بھی دیے گیے ہیں تاکہ بچے سوالات کے ذریعے ان واقعات کو یاد رکھ سکیں ۔ آرٹ پیپر پر شائع کردہ یہ کتاب مضمون کے اعتبار سے جتنی خوبصورت ہے طباعت کے اعتبار سے بھی بہت دلکش اور دیدہ زیب ہے ۔4کلر آرٹ پیپر اور دیدہ زیب سرورق کے ساتھ طبع شدہ کتاب کی قیمت 3250روپے ہے ۔ یہ کتاب دارالسلام کے مین شو روم نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لوئر مال لاہور پر دستیاب ہے یا کتاب براہ راست حاصل کرنے کیلئے درج ذیل فون نمبر 042-37324034پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔