ایکسپریس اردو
ایرانی میڈیا کا قشم جزیرے پر میزائل حملوں کا دعویٰ، ٹرمپ کا ایرانیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ
ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے قشم جزیرے کے قریب امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نشانہ بنایا جانے والا 16واں ڈرون ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز بھی بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں نے غیرمجاز راستے اختیار کرنے کی کوشش کی تھی۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی اینکر جیک ٹیپر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد بتایا کہ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔
جیک ٹیپر کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محفوظ نہیں، وہاں صورتحال مزید غیرمحفوظ ہونے والی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو ابھی سختی سے نشانہ بنانا شروع بھی نہیں کیا اور بڑی کارروائی جلد ہونے والی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.