ایکسپریس اردو
اربوں کا رہن شدہ سامان چوری کرنے کا مقدمہ؛ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
سندھ ہائی کورٹ نے اربوں روپے کا رہن شدہ سامان چوری کرنے کے مقدمے میں بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
نجی کمپنی کے مالک طارق شفیع اور دیگر نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ طارق شفیع اس کے بیٹوں اور دیگر کیخلاف نجی بینک کے افسر آصف رضا نے مقدمہ درج کرایا تھا۔
ملزمان پر الزام ہے کہ 1.105 ملین امریکن ڈالرز کا رہن شدہ سامان چوری کرلیا۔ ملزمان کیخلاف 2020 میں ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔
بینکنگ کورٹ کے مطابق سائیڈ کلوز ہونے کے بعد نئے گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوسکتا۔
آج بینکنگ کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ نے کی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.