ایکسپریس اردو
کراچی، لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد شریف آباد میں پرانے ریلوے اسٹیشن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.