ایکسپریس اردو
لاہور: تیز رفتار موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق
فردوس چوک سے حسین چوک جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ٹوٹل پمپ کے سامنے یوٹرن پر موٹر سائیکل بے قابو ہوکر اسٹریٹ لائٹ کے پول سے ٹکرا گئی، حادثے میں عدنان ولد فیاض موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی عمیر زخمی ہوگیا۔
حادثے کے وقت ہیلمٹ ٹکر سے قبل سر سے اتر گیا تھا جس کے باعث عدنان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔
ریسکیو 1122 نے زخمی عمیر کو سروسز اسپتال منتقل کردیا۔ سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی، ڈی ایس پی گلبرگ محمد عمر بھی موقع پر پہنچ گئے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.