ایکسپریس اردو
معروف گلوکارہ حمیرا چنہ کی گاڑی چوری ہونے کے واقعہ کا وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا
کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے معروف گلوکارہ حمیرا چنہ کی گاڑی چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ اے وی سی سی کو ہدایت کی ہے کہ تمام تکنیکی پہلوؤں کو بروئے کار لاتے ہوئے گاڑی چوروں کا سراغ لگایا جائے۔
دوسری جانب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مطابق گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حمیرا چنہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہیں احساس ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.