ترجمان ضلعی انتظامیہ راولاکوٹ پونچھ کے مطابق کالعدم فسادی جتھے کی جانب سے مختلف علاقوں میں درج ذیل سنگین جرائم اور قانون شکنی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تحصیل ہجیرہ میں خواتین کا راستہ روکنے اور انہیں زبردستی نقاب اتار کر شناخت کروانے پر مجبور کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ مسلح مورچہ بندی راولاکوٹ شہر اور اطراف بالخصوص چاندنی چوک سے ڈی چوک، بس ٹرمینل اور تیارمیہ کے قرب و جوار میں مسلح افراد مورچہ زن ہیں، جس سے شدید سیکیورٹی خدشات پیدا ہو چکے ہیں۔ شرپسندوں نے ناکے لگا کر سڑکیں بند کر رکھی ہیں جہاں سرکاری ملازمین کو زدوکوب کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی جا رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کی زبردستی بندش* مسلح عناصر خوف و ہراس پھیلا کر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو زبردستی بند کروا رہے ہیں۔ تحصیل راولاکوٹ اور تھوراڑ سمیت در یک، حسین کوٹ، چک، کھائیگلہ، بجنوسہ، جھنڈاالی، دو تھان، بن بہک، بگھر، ملی سومہل، سنگولہ، پاینڈول، اور جنڈالہ میں اسکول و کالجز زبردستی بند کرائے گئے ہیں۔ یہ جتھہ ایک طرف خود بچوں کا مستقبل اور تعلیمی نظام تباہ کر رہا ہے، اور دوسری جانب دھرنے کے اسٹیج سے اسکولوں کی بندش کا جھوٹا الزام حکومت پر لگا رہا ہے۔