ایکسپریس اردو
لاہور؛ شادی کی تقریب کے دوران نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا، ویڈیو وائرل
باٹاپور کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا، خوشیوں بھری تقریب میدانِ جنگ بن گئی۔
واقعہ باٹا پور بسین گاؤں کے ایک میرج ہال میں پیش آیا، جہاں باراتیوں کی جانب سے نوٹ نچھاور کرنے پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔
پولیس کے مطابق متعدد بار منع کرنے کے باوجود باراتیوں کے باز نہ آنے پر معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا، لڑکی والوں نے شادی سے انکار کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی باٹاپور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دلہا سمیت دونوں فریقین کے متعدد افراد کو تھانے منتقل کر دیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.