ایکسپریس اردو
کراچی: اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم رئیس احمد علوی ولد اعجاز احمد نے شہری کو متحدہ عرب امارات میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیا لیے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 22(b) کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم بطور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر (OEP) رجسٹرڈ نہیں تھا۔
ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران بینکنگ ریکارڈ اور دیگر دستاویزی شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.