نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز اسکول کے بچوں کی ایک دلچسپ حرکت نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔ اسکول یونیفارم میں ملبوس بچوں کا ایک گروپ بظاہر کلاسز چھوڑ کر اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دیا۔ بچے میچ دیکھنے کے ساتھ لنچ بھی کررہے تھے تاہم ان کی خوشی اس وقت گھبراہٹ میں بدل گئی جب اچانک کیمرہ ان کی جانب گھوم گیا۔ کیمرے کو دیکھتے ہی بچوں نے ایک ایک کرکے اپنے چہرے چھپانا شروع کردیے جیسے وہ سوشل میڈیا پر پہچانے جانے سے بچنا چاہتے ہوں۔ During the India vs New Zealand Test, some school kids bunked school to watch cricket, and the camera caught them!😂😂 Vedio credit -@SkySport.#INDvsNZ pic.twitter.com/F3ey48WjT6 — Shantanu Bajpai (@SimplyshantanuB) November 23, 2026 تاہم بچوں نے بتایا کہ ان کے والدین ان سے ناراضگی کا اظہار کرنے کے بجائے خوش ہوئے۔ ایک بچے کے والد نے اسے ویڈیو بھیج کر اس پر فخر کا اظہار کیا۔ Kiwi kids who were caught on camera yesterday bunking school to watch Test match. One of them said, “My dad sent me the video and said he was proud of me.” 😭 pic.twitter.com/1BvM6scQag — Selfless Cricket (@SelflessCricket) November 23, 2026 واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے آخری روز شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت تھا۔