ایکسپریس اردو
لاہور؛ پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ، شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
کوٹ لکھپت آٹو مارکیٹ میں پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
چونگی امرسدھو میں کوٹ لکھپت آٹو مارکیٹ کے قریب گاڑی پارک کرنے کے تنازع پر معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق تلخ کلامی کے دوران ملزم نے شہری کو تھپڑ مارا، بعد ازاں اس کی ٹانگ پر فائر کرکے زخمی کر دیا۔ زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.