ایکسپریس اردو
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون کاروباری شخصیت نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والی خواتین کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز تحفے میں دے کر خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر حسینہ نشاد نے یہ تحائف اچانک ملازماؤں کی میزوں پر رکھے، جنہیں کھولنے پر خواتین کو تقریباً 2 ہزار ڈالر، یعنی پاکستانی ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے آئی فون ڈو ملے۔
تحفے ملنے پر خواتین جذباتی ہوگئیں۔ حسینہ نشاد نے اپنے گھر میں صفائی کا کام کرنے والی خاتون کو بھی یہی فون دیا۔ وہ اس قدر متاثر ہوئیں کہ حسینہ نشاد کو گلے لگا کر رونے لگیں۔
حسینہ نشاد نے انسٹاگرام پر تحائف دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں ہر خاتون کے اپنے خواب، ذمہ داریاں اور مشکلات ہوتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ خواتین مضبوط، پراعتماد بنیں اور اپنے خواب پورے کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کی کامیابی انہیں سب سے زیادہ فخر محسوس کراتی ہے، کیونکہ جب ایک عورت ترقی کرتی ہے تو وہ دوسری خواتین کے لیے بھی حوصلے اور آگے بڑھنے کی مثال بن جاتی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.