ایکسپریس اردو
سونے کی قیمت میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ
عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں وقفے وقفے سے اتار چڑھاو کا رجحان برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 561 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 700روپے کے اضافے سے 3لاکھ 78ہزار 636روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 030روپے کے اضافے سے 3لاکھ 24ہزار 619روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 66سینٹس کے اضافے سے 41ڈالر 51سینٹس کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 166روپے کے اضافے سے 4ہزار 629روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 142روپے کے اضافے سے 3ہزار 968روپے کی سطح پر آگئی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.