ایکسپریس اردو
پشاور؛ نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کرنے کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق شوٹر گھر سے نادرا آفس تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا پیچھا کرتا رہا اور حملہ آوور نے سواریوں کا بائیکا موٹر سائیکل روپ اختیار کیا تھا، مرکزی ملزم نے اپنے ساتھی کو سواری بنا کر نادرا دفتر تک گاڑی کا تعاقب کیا۔
تحقیقات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد کا یونیورسٹی ٹاؤن سے تعاقب کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا بلٹ پروف گاڑی میں حیات آباد تک آئے، ملزمان نے مبینہ طور پر دشمنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کیا۔
نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر قتل والے مقام کی کئی بار ریکی کی گئی، ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملزمان کی گرفتاری اور بیرون ملک فرار نہ ہونے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.