ایکسپریس اردو
ملک بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا
ملک بھر میں کہیں بھی ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع اور آلود رہا۔
انہوں نے کہا کہ کہیں مطلع صاف تھا وہاں سے بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا اتفاق رائے سے طے پایا کہ آزاد یکم ربیع الثانی بروز پیر 14 ستمبر کو ہوگی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.