ایکسپریس اردو
شرح خواندگی میں پنجاب بازی لے گیا، سندھ دوسرے، کے پی تیسرے اور بلوچستان کا چوتھا نمبر
شرح خواندگی کے اعداد وشمار میں پنجاب سبقت لے گیا،گزشتہ دو سالوں میں پاکستان کی قومی شرح خواندگی 60 فیصد کی نفسیاتی حد عبور کرکے 63 فیصد ہو گئی۔
سرفہرست پنجاب میں خواندگی کی شرح 66.25 فیصد سے بڑھ کر 68 فیصد پر پہنچ گئی، دوسرے نمبر پر سندھ میں خواندگی کی شرح 57.54 فیصد سے 58 فیصد ،تیسرے نمبر پرخیبر پختونخوا میں خواندگی کی شرح 51.09 فیصد سے 58 فیصد تک بتائی گئی ہے جبکہ صوبہ بلوچستان میں خواندگی کی شرح 42.01 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد کے درمیان ہے جو ملک میں سب سے کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے تمام صوبوں میں پنجاب تعلیمی شرح میں سب سے آگے ہے جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم ہے،پنجاب میں مجموعی شرح خواندگی 68 فیصد جس میں 75 فیصد مرد جبکہ 62 فیصد خواتین شامل ہیں۔
سندھ میں مجموعی شرح خواندگی 58فیصد جن میں مرد68 فیصد اور خواتین 47فیصد خیبر پختونخوا میں مجموعی شرح خواندگی 58فیصد جن میں 73 فیصد مرد اور43 فیصد خواتین،بلوچستان میں مجموعی شرح خواندگی 49 فیصد جن میں مرد 61 فیصد اور خواتین37 فیصد ہیں۔
صوبائی سطح پر ملک بھر میں شہری علاقوں کی مجموعی شرح خواندگی 74 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 55 فیصد ہے،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور وزارتِ تعلیم کے مطابق ملکی سطح پر بنیادی تعلیمی ڈھانچہ کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کل تعلیمی اداروں کی تعداد 342,547 بتائی جاتی ہے ۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.