ایکسپریس اردو
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد خمی
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں فائرنگ سے 40 سالہ فراز ولد افتخار زخمی ہوگیا ۔ جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
سائٹ ایریا غنی چورنگی تاج پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔ایس ایچ او سائٹ بی رانا خوشی محمد نے بتایا کہ زخمی کی شناخت 18 سالہ عبدالسلام ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی جو کہ خود زخمی حالت میں سول اسپتال پہنچا تھا۔
تاہم زخمی شخص نے جو وقوعہ بتایا ہے اس کا تعین نہیں ہوسکا ہے ۔ فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکی ہے۔
تاہم پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران گولی مار کر زخمی کیا ہے۔ زخمی شہری پاک کالونی کا رہائشی ہے ۔ تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.