ایکسپریس اردو
کراچی، بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، سڑک بلاک کرکے ٹائر جلا دیے
شہر قائد کے علاقے عزیز آباد یاسین آباد میں شہید ملت کالج کے قریب بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی اور ٹائر جلا دیے۔
مظاہرین کے مطابق عزیز آباد کے بھنگوریہ ٹاؤن میں گزشتہ روز صبح 4 بجے سے بجلی بند ہے، چند ڈیفالٹرز صارفین کی سزا پورے علاقے کو دی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے علاقے کا ٹرانسفارمر (پی ایم ٹی) بند کردیا ہے۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گھروں اور مساجد میں پانی بھی ختم ہوگیا ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.