ایکسپریس اردو
برطانوی بجٹ میں عوام کو ریلیف؛ گیس کے اضافی چارجز ختم؛ تنخواہوں میں بھی اضافہ
برطانیہ کے وزیر خزانہ جان ہیلی نے اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے گیس بلوں میں اضافی مقررہ چارجز ختم کرنے، لاکھوں گھرانوں کو مالی امداد دینے اور کھانے پینے کی 100 سے زائد اشیا پر درآمدی محصولات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بضت میں گیس بلوں پر مقررہ یومیہ چارجز 2027 میں ختم کیے جائیں گے، جس سے تقریباً 60 فیصد صارفین کو سالانہ اوسطاً 45 پاؤنڈ کی بچت ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ میں کونسل ٹیکس کے مخصوص درجوں میں آنے والے تقریباً 20 ملین گھرانوں کو توانائی کے اخراجات کے لیے 100 پاؤنڈ فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ ادائیگیاں جنوری 2027 سے شروع ہوں گی۔
وزیر خزانہ نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس میں رعایت جون 2027 تک بڑھانے اور ایندھن پر محصول میں کمی بھی برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
حکومت کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے برطانوی گھرانوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔
بجٹ میں کھانے پینے کی 100 سے زائد درآمدی اشیا پر محصولات معطل کرنے اور کم آمدنی والے تقریباً 23 لاکھ ملازمین کی کم از کم اجرت میں 3.9 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ اپریل 2027 سے نافذ ہوگا۔
بینکوں پر اضافی تین فیصد سرچارج جنوری سے 15 ماہ کے لیے عائد ہوگا جس سے حاصل ہونے والی رقم عوام کو توانائی کے اخراجات میں ریلیف دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.