ایکسپریس اردو
محمد شہزاد نے مصباح الحق کی تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)کے بیٹر محمد شہزاد نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں شہزاد نے صرف 49 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔
Mohammad Shahzad smashes a 49-ball 💯 against Kingsmen!
He walked in at 34-3 and has absolutely smashed the bowlers to all corners of the ground.🔥
His 6th first-class hundred. https://t.co/SxbWUnlpQg pic.twitter.com/6IOM2Wpw07
— Pavilion Post (@CricinsightsX) September 24, 2026
اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کے پاس تھا جنہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
شہزاد کی اننگز میں 12 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مجموعی طور پر 62 گیندوں پر 114 رنز بنائے۔
4️⃣9️⃣ balls. A new Pakistan first-class record! 🔥
Mohammad Shahzad smashes the fastest first-class 💯 by a 🇵🇰 batter, and 8th overall, in the Al Batal Presents ABS Developers President's Trophy Grade-I clash against Kingsmen Academy 🏏#PresidentTrophy | #PakistanCricket pic.twitter.com/cEerhnL2iE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 24, 2026
یہ محمد شہزاد کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے جبکہ 49 گیندوں پر بنائی گئی یہ سنچری عالمی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچریوں میں آٹھویں نمبر پر بھی آتی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.