پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج سندھ یوتھ کارڈ کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ یوتھ کارڈ کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا جامع پروگرام قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے ابتدائی طور پر ایک لاکھ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع فراہم ہوں گے، سندھ کے تمام 30 اضلاع میں 15 سے 29 سال کے نوجوان سندھ یوتھ کارڈ کے لیے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل بینکنگ، اسکالرشپس، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے 180 سے زائد کاروباری اداروں میں خصوصی رعایتیں دی جائیں گی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ پروگرام کے مستفید نوجوانوں کی تعداد مستقبل میں 10 لاکھ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، نوجوانوں کو 5 لاکھ روپے تک کے رعایتی شرحِ سود پر قرضے فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے۔