ایکسپریس اردو
دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار
پاکستان بازار پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان نے 3 روز قبل الطاف نگر بلاک اے میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے 30 سالہ حمزہ ولد شاہد کو قتل کیا تھا۔ قتل اور واردات کا مقدمہ الزام نمبر 679/2026 بجرم دفعہ 392/397/302/34 پاکستان بازار تھانے میں درج ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع اور مقتول کے دوست کی نشاندہی پر واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عبدالرحمن ولد اورنگزیب اور برکت ولد محمد امین شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہوا اسلحہ مع ایمونیشن، نقدی رقم اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واردات کے وقت مقتول کے ہمراہ موجود دوست نے بھی گرفتار ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے واردات میں ان کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ڈکیتی و قتل کے مقدمے میں گرفتاری کا عمل جاری ہے۔.
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.