پاکستان بھر کے عوام نے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور یکساں ترقی کے لیے چھوٹے صوبوں کی کھل کر حمایت کر دی ہے۔ ملتان ،لیہ،کراچی،سوات اور خاران کےشہریوں نے انتظامی یونٹس کوعوامی سہولیات کی بروقت فراہمیکے لیے  ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا  ہے کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے فنڈز کی تقسیم اور وسائل کا بہتراستعمال ممکن ہو گا۔ ہر کام کے لیے پنجاب کے دور دراز علاقوں کے عوام کو لاہور جانا پڑتا ہے،چھوٹےصوبوں سے مسائل دہلیز پر حل ہوں گے۔ شہری کے مطابق کراچی میں بجلی،گیس اور پانی کے مسائل تک حل نہیں ہو سکے،اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہی ان مسائل کا حل ہے ۔ انتظامی یونٹس بنانے سے تعلیم اور صحت کی صورتحال بھی بہتر ہو گی اور سفری مشکلات بھی کم ہوں گی ۔ اس حوالے سے شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کو بھی چھوٹے صوبوں میں تبدیل کیا جائے تاکہ عوام کو ہر سہولت قریب تک میسر آ سکے۔