ایکسپریس اردو
کراچی:گینگ وار کاشف ڈاڈا گروہ کے دو کارندے گرفتار
کراچی کی کیماڑی پولیس نے گینگ وار کاشف ڈاڈا گروہ کے دو کارندوں نعمان اور شامیر کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان منشیات اور رقم کی ترسیل کے لیے ’’ٹپالی‘‘ کا کوڈ ورڈ استعمال کرتے تھے اور روزانہ 4 سے 5 لاکھ روپے کی منشیات فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے مطابق گروہ میں خواتین بھی منشیات فروشی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جبکہ گروہ کا سب سے کم عمر کارندہ 14 سالہ جلال ہے۔ ملزمان نے بتایا کہ کاشف ڈاڈا ایک واردات کے عوض 2 سے 3 ہزار روپے یا بعض اوقات منشیات دیتا تھا۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.