ایکسپریس اردو
راولپنڈی مال روڈ سگنل فری پروجیکٹ کے انڈر پاسز کی لاگت میں اضافہ
مال روڈ سگنل فری پروجیکٹ کے تحت انڈر پاسز کی لاگت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ایک مجوزہ منصوبہ ختم اور بعض میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریس کورس اور چیئرنگ کراس انڈر پاسز کی لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریس کورس انڈر پاس کی لاگت میں 1368.814 ملین روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی لاگت 3091.090 ملین سے بڑھ کر 4459.904 ملین روپے ہوگئی۔
اسی طرح چیئرنگ کراس انڈر پاس کی لاگت میں 901.619 ملین روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس منصوبے کی مجموعی لاگت 2588.654 ملین سے بڑھ کر 3490.273 ملین روپے تک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق تیسرا انڈر پاس (قبرستان چوک) کا منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے جس سے مجموعی لاگت میں کمی آئی ہے۔ آرمی قبرستان چوک منصوبے کی لاگت 2679.328 ملین سے کم ہو کر 1595.095 ملین روپے ہوگئی۔
پشاور روڈ پر اب تین کے بجائے دو انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے میں تبدیلی کے بعد آرمی قبرستان چوک کو ڈبل روڈ کے ساتھ پشاور روڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے، چوک کی ری ماڈلنگ کرکے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.