ایکسپریس اردو
ایف آئی پی انٹرنیشنل برانز پیڈل ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل اسپین اور ارجنٹینا کی جوڑی نے جیت لیا
ایف آئی پی انٹرنیشنل برانز پیڈل ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل اسپین اور ارجنٹینا کی جوڑی نے جیت لیا، فائنل میں روسی جوڑی کو2-1 اور 2-6 سے شکست ہوگئی۔
انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن کے تحت ایف آئی پی انٹرنیشنل برانز ٹورنامنٹ کے فائنلز اور اختتامی تقریب اتوار کو منعقد ہوئی،28 لاکھ روپے انعامی رقم کےبین الاقوامی مقابلوں میں پرتگال ،اٹلی، میکسیکو، کینیڈا ، ارجنٹائن اور میزبان پاکستان سمیت 18 ممالک کے 100 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شریک ہوئے۔
ویمن ایونٹ کی فاتح جوڑی نے کامیابی کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہترین میزبانی یادگار رہے گی، بھرپور مہمان نوازی سے بہت لطف اندوز ہوئے،پاکستان میں ویمن پیڈل ٹیلنٹ تیزی سے سامنے آرہا ہے، امید ہے کہ پاکستان میں پیڈل کے بین الاقوامی مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.