شہر قائد کے علاقے نیوکراچی خمیسہ گوٹھ میں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں دو کم سن بھائی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کی شناخت 7 سالہ ریحان اور 4 سالہ شیان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمی بچے آپس میں بھائی ہیں۔ واقعے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہوسکی جبکہ فائرنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔