ایکسپریس اردو
پاکستان میں معشیت کی بہتری کیلئے اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال
پاکستان میں معشیت کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا۔
ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو مسلسل یقینی بنا رہا ہے، ستمبر 2026 میں 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی کو فیصل آباد میں صنعتی زمین کے حصول کیلئے سہولت فراہم کی گئی۔
نانجنگ جیودنگ کے چیئرمین شہاب اکرام نے فیصل آباد میں صنعتی اراضی کی منظوری پر ایس آئی ایف سی کی معاونت کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے درآمدات میں کمی، زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
https://img.express.pk/media/videos/invest.mp4
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.