ایکسپریس اردو
کراچی، سائٹ ایریا میٹرو سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کا شدید زخمی راہگیر دم توڑ دیا
شہر قائد میں سائٹ ایریا میٹرو سینٹر کے قریب بدھ کی رات سوا گیارہ بجے کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا راہگیر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 35 سال ہے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.