ایکسپریس اردو
شانگلہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہید
شانگلہ کے علاقے مانگا کھنڈاو میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ منگا کھنڈاو کے مقام پر دھماکا ہوا۔ دھماکے میں پولیس کانسٹبل قیموس خان موقع پر شہید ہوگیا۔
پولیس اہلکار چکیسر کا رہائشی اور تھانہ مارتونگ میں تعنیات تھا۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.