ایکسپریس اردو
امریکا نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے صدر مسعود پزشکیان سمیت ایرانی وفد کو ویزہ دے دیا
امریکی حکومت نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت ایرانی وفد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد اگلے ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کرسکے گا تاہم وفد پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور بعض امریکی مصنوعات کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال ایرانی وفد گزشتہ سال کے مقابلے میں مختصر ہوگا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے اور اس کے خاتمے کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.