ایکسپریس اردو
راولپنڈی میں تشدد سے مدرسہ طالبعلم ہلاک، عدالت سے فرار تیسرا ملزم بھی گرفتار
کلرسیداں میں گزشتہ روز عدالت سے فرار ہونے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر تین ملزمان عدالت سے فرار ہوئے تھے، تینوں ملزمان کلرسیداں میں مدرسے کے طالب علم کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، مقدمہ میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جنہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.