بارش سے متاثرہ سنسنی خیز میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4 رنز سے شکست دے دی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے ابتدائی طور پر 47 اوورز فی اننگز تک محدود میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41 اوورز میں 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 55 اور کپتان مچل سینٹنر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے گرنور برار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جو ان کی بہترین بولنگ پرفارمنس بھی ہے۔ بظاہر چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی۔ بارش کے باعث پہلے میچ کو 37 اوورز تک محدود کیا گیا تاہم دوبارہ بارش ہونے کے باعث میچ شروع ہی نہ ہوسکا۔ بھارت نے کٹ آف ٹائم تک 26 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا رکھے تھے اور یوں وہ ڈک ورتھ لوئس کے تحت ملنے والے ہدف 110 رنز سے آگے تھا۔ بھارت کی جانب سے شریاس ایئر 30، کے ایل راہول ناٹ آؤٹ 26 اور روہت شرما 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن اور جیکب ڈفی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔