حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا جب کہ راولپنڈی ڈویثزن میں پہلا انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسسز قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے منظوری دے دی 100 بیڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسسز میں ریسرچ کے لیے بھی خصوصی شعبہ مختص کیا جائے گا۔ ہولی فیملی ہسپتال میں خواتین اسٹاف ہاسٹل کے سامنے دستیاب جگہ پر انسٹی ٹیوٹ تعمیر کرنے کی تجویز ایم آر آئی کی سہولت کے باعث ہولی فیملی ہسپتال کو انسٹی ٹیوٹ کے لیے موزوں قرار دیا گیا۔ فیصلہ صوبائی وزیر سپشلائزڈ ھیلتھ کئیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت لاہور اجلاس میں کیا گیا۔ ملتان اور فیصل آباد میں بھی انسٹی ٹیوٹ نیورو سائنسسز قائم کیے جائیں گے ۔ذرائع ہولی فیملی ہسپتال میں 100 بیڈ کا کینسر ٹریٹمنٹ ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ذرائع ہولی فیملی ہسپتال میں نیورو سرجری، نیورالوجی اور کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی انسٹی ٹیوٹ سے راولپنڈی ڈویژن، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مریض بھی مستفید ہوں گے۔ ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے جگر کے کینسر کا مفت علاج شروع کیا جا چکا ہے ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین سے جگر کے کینسر کی پہلی مریضہ کا کامیاب علاج کیا گیا۔