ایکسپریس اردو
ریڑھی بان خاتون پر جوتا برسانا ایس ایچ او کو بھاری پڑگیا، آئی جی کے نوٹس پر مقدمہ درج اور گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے کمالیہ میں ریڑھی بان خاتون سے مبینہ بدسلوکی اور جوتے سے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سخت نوٹس لے لیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ڈی پی او سرکل کمالیہ کی مدعیت میں سب انسپکٹر عمران غفور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عمران غفور تھانہ صدر کمالیہ میں ایس ایچ او تعینات تھا اور واقعے کے بعد اسے پہلے ہی معطل کرکے محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق 15 کی کال پر سب انسپکٹر نے مل فتیانہ کے علاقے میں عوام کی موجودگی میں چوری کے شبے پر ریڑھی بان خاتون کو جوتے سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدسلوکی کے مرتکب اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.