آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 20 اکتوبر کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت کمی کے بعد 389.27 روپے جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 381.14 روپے مقرر ہوگئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے اگلے 24 گھنٹوں کیلیے ہوگا۔