شہر قائد کے علاقے سائیٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل میں آگ لگ گئی ، آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سائیٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل میں آگ لگ گئی ، آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق مجموعی طور پر کے ایم کے 7 فائرٹینڈر ، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق  واٹر کارپوریشن کی جانب سے ٹینکرز جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں جبکہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے عمل کے دوران فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب آگ نان وون فیبرک پلانٹ میں لگی ہے۔ فیکٹری میں بھاری مقدار میں پلاسٹک دانا بھی موجود تھا جس سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فیکٹری میں زیادہ تر فیبرک پی پی فائبر سے تیار کیا جاتا ہے جو پی پی فائبر کے لئے پلاسٹک کے دانوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کے ایم سی فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس ، رینجرز اور دیگر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ آخری اطلاعات تک آتش زدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔