ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے اداکارہ کی ہم شکل کہلائے جانے والی اںفلوئنسر بشریٰ میمن کا میک اپ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بابر ظہیر نے انسٹاگرام پر بشریٰ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ان کا میک اپ، ہیئر اور اسٹائلنگ حانیہ عامر کے مشہور لُک سے مماثل بناتے دکھائی دیے۔ لک مکمل ہونے کے بعد بشریٰ کی حانیہ سے مشابہت مزید نمایاں ہو گئی۔         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ بابر ظہیر اس سے قبل ایک مارننگ شو میں بھی بشریٰ میمن کا گلیم اپ کر چکے ہیں۔ نئی ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں نے دونوں کی مشابہت پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب بابر نے انفلوئنسر کو انڈسٹری میں سافٹ کرنے کیلئے کیا جبکہ کئی اسے محض تفریحی کولاب قرار دے رہے ہیں۔